بنگلورو،6؍اگست(ایس او نیوز) ریاست کے انتظامیہ کو متحرک کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے آج 19 آئی اے ایس افسروں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات صادر کئے گئے ، ان احکامات کے مطابق ڈاکٹر ایس سلوا کمار جو وزیراعلیٰ کے سکریٹری ہیں انہیں کے پی ٹی سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اب تک یہ ذمہ داری جاوید اختر آئی اے ایس کے پاس تھی۔ ایم وی ساوتری کو محکمۂ دیہی ترقیات کی سکریٹری بنایا گیا ہے، ڈاکٹر آر وشال رورل ڈرنگنگ واٹر سپلائی اینڈ سیانیٹیشن ایجنسی کا کمشنر بنایا گیا ہے۔سی شیکھا کو بیسکام کی منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ بی ایس شیکھرپا محکمۂ بلدی انتظامیہ کے ڈائرکٹر ہوں گے۔ منوج جین کرناٹکا پبلک لائنڈس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر مقرر ہوئے ہیں۔ راجیندرا چولن کو نارتھ ویسٹ کرناٹکا آر ٹی سی ہبل کا منیجنگ ڈائرکٹر مقر رکیا گیا ہے۔
ٹی ایچ ایم کمار منیجنگ ڈائرکٹر پاور کمپنی آف کرناٹکا لمیٹیڈ بنایا گیا ہے۔ ایم کناگا ولی کو ڈائرکٹر پری یونیورسٹی ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ایم جی ہیرے مٹھ کو گدگ کا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔ پن مالا سنیل کمار کو ڈپٹی کمشنر کوپل بنایا گیا ہے۔سندریش بابو ایم ہیسکام کے منیجنگ ڈائرکٹر ہوں گے۔ چارو لتا سومل کمشنر شیموگہ سٹی کارپوریشن مقرر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں شیموگہ اسمارٹ سٹی کارپوریشن لمیٹیڈ کی ڈائرکٹر بھی مقرر کیاگیا ہے۔سورلکر وکاس کشور کو گلبرگہ الیکٹری سٹی کمپنی کا منیجنگ ڈائرکٹر بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر ارون دتی چندر شیکھر ڈائرکٹر محکمۂ بہبودئ خواتین واطفال ہوں گی۔سی این مینا ناگراج وزیراعلیٰ کی ڈپٹی سکریٹری مقرر کی گئی ہیں۔ گنگو بائی رمیش موناکار باگلکوٹ ضلع پنچایت کے سی ای او ہوں گے۔ جبکہ مہانتیش بڑگی کو وجیا پور ضلع پنچایت کا سی ای او اور کے اے دیانند کو ڈپٹی کمشنر چکمگلور مقرر کیا گیا ہے۔